پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی ایک بار پھر عالمی سطح پر تعریف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 2 فروری، 2021

پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی ایک بار پھر عالمی سطح پر تعریف

اسلام آباد: اقوام متحدہ حکام نے پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کے لیے مثال قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی ایک بار پھر عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔ اقوام متحدہ حکام نے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کے لیے قابل تقلید قرار دے دیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این انوائرمنٹ پروگرام انگر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ماحولیات کی بہتری میں زبردست سرمایہ کاری کی، پاکستان ماحولیات کے3اہم شعبوں میں آگے ہے۔

انگر اینڈرسن نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ دنیا کے دوسرے ممالک کے لیے مثال ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بلین ٹری منصوبے سے ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے، ناروے کے سفارت کار نے اس تبدیلی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے ماحول دوست اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

The post پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی ایک بار پھر عالمی سطح پر تعریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pSREv3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear