گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ، سیاستدان و شوبز ستارے مدمقابل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 19 فروری، 2021

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ، سیاستدان و شوبز ستارے مدمقابل

گوادر : دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے، ، نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ کے نام پہلا سیلیبریٹی نمائشی میچ کھیلا جارہا ہے۔

شوبز شارکس اور گوادر ڈولفن کی ٹیمیں اس میچ میں مدمقابل ہوں گی، نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ شوبز شارکس کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور وسیم خان کی قیادت میں گلوکار فخرعالم، فیصل قریشی اعجاز اسلم اور دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔

شوبز شارکس کے مدمقابل گوادر ڈولفن کی ٹیم ہے، جس میں ملک کے نامور سیاست دان موجود ہیں، گوادر ڈولفن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور وزیر بحری امور علی زیدی سمیت مختلف شخیات شامل ہیں۔

زلفی بخاری نے گوادر اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا سیلیبریٹی میچ پہاڑوں کو مسخر کرنے والے پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کیا ہے۔

The post گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ، سیاستدان و شوبز ستارے مدمقابل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3s65yKP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear