دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے پرعزم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 13 فروری، 2021

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے پرعزم

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی بابر الیون آج کا میچ بھی جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی تھی، سینچری بنانے والے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

دوسری جانب لاہور گزشتہ تین دن سے اسموگ اور دھند کی زد میں ہے اس لئے آج کے ٹاس کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے، پہلے میچ میں بھی پروٹیز کی اننگز کے دوران کافی اوس پڑی تھی جس کی وجہ سے میدان کو خشک کرنا پڑا،اس دوران بولرز کو گیند گرپ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی نےدورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کااعلان کردیا

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے تاریخوں کا اعلان کیا تھا، دورے میں تین ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے پرعزم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jIiGTw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear