ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ اسپتال کا سیکیورٹی عملہ ڈاکٹر بن گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 18 فروری، 2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ اسپتال کا سیکیورٹی عملہ ڈاکٹر بن گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے میڈیکل اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھال کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہا تھا لیکن اب پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سیکیورٹی عملے نے میڈیکل اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھال کر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا شروع کردیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کا سیکیورٹی گارڈ پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی سر انجام دینے لگا ہے اور علاج کی غرض سے اسپتال پہنچنے والے مریض کو انجیکشن کے ساتھ ڈرپ بھی لگائی۔

ڈسٹرکٹ اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کی مریض کو انجیکشن اور ڈرپ لگانے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر اسپتال سے چھ جعلی ڈاکٹروں کو پکڑا گیا تھا، جو مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے۔

The post ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ اسپتال کا سیکیورٹی عملہ ڈاکٹر بن گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bgHIFl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear