ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 24 فروری، 2021

ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون گرفتار

کراچی : پولیس نے کلفٹن میں معمر ساس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن میں عمر رسیدہ خاتون پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں خاتون کی بہو ملوث تھی۔

پولیس نے ساس کو بدترین کا نشانہ بنانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمہ کو اس کے شوہر کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا جو اس کے شوہر نے درج کرایا تھا۔

یاد رہےکچھ ماہ قبل راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں جائیداد کے مسئلہ پر سنگ دل بیٹے کی ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس میں بہن دہائیاں دیتے بھی دیکھا گیا تھا مگر وحشی انسان پھر بھی نہیں رکا۔

سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا بیان سامنے آگیا

پولیس نے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے اور بہو کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا تھا تاہم ماں نے ممتا کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے بیٹے کو معاف کردیا تھا۔

The post ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sk0Ede

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear