پاک فوج کے زیراہتمام چولستان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 15 فروری، 2021

پاک فوج کے زیراہتمام چولستان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی کے زیراہتمام چولستان میں میڈیکل آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مفت علاج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزٹیم نے چولستان میں مریضوں کا طبی معائنہ کیا، آرمی کی جانب سےاحمدپورشرقیہ، چنن پیر اوردین گڑھ میں کیمپ لگائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ ایکسرے اور لیب سہولتوں سے لیس تھے۔

پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

پاک فوج نے بتایا کہ مریضوں کا لیزر کےذریعے آنکھوں کا مفت علاج کیاگیا، کیمپس میں500سے زائد مفت سرجیکل لیزرآپریشن کیے گئے، 5ہزار کے قریب مریضوں میں عینک تقسیم کی گئیں۔

خیال رہے کہ فوج کی جانب سے اس طرح کے میڈیکل کیمپس مختلف علاقوں میں منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔

ملک میں قدرتی آفات جیسے زلزلہ یا سیلاب کے دوران بھی عوام کی خدمت کے لیے پاک فوج پیش پیش رہتی ہے۔

The post پاک فوج کے زیراہتمام چولستان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3s7jK6v

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear