
کراچی : سندھ حکومت نے وبائی امراض کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈزیززکنٹرول پراہم اجلاس ہوا ، جس میں وبائی امراض کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس ودیگرٹیسٹ کیے جائیں گے۔
وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ اسکریننگ سے ہم32مختلف امراض کی تشخیص کرسکتےہیں، اس سےبیماریوں کوسمجھنےاورعلاج میں مددمل سکے گی، فیصلہ ہواٹی بی کےعلاج میں استعمال دواؤں کی کھلےعام فروخت کنٹرول کی جائے گی۔
عذراپیچوہو نے مزید کہا حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کےتحت علاج،دواؤں مفت دےرہی ہے، رتوڈیرومیں حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی۔
اجلاس میں آگاہی مہم،ایچ آئی وی متاثرہ افرادکی رہنمائی کیلئےبھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
The post سندھ حکومت کا اسکول میں داخلہ لینے والے بچوں کے حوالے سے اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZDJY48
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear