پی ٹی آئی کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،عثمان بزدار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 21 فروری، 2021

پی ٹی آئی کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،عثمان بزدار

عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کےلیے بے شمار اقدامات کیے گئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ صیاع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا گیا ہے، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔

The post پی ٹی آئی کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MaWDsj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear