عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ کی نشست کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 18 فروری، 2021

عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ کی نشست کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

اسلام آباد: وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ انتخابات  کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردی گئی اور قومی اسمبلی میں سینیٹ کی ووٹنگ موخر کرنے لیے حکم امتناع طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں شاہد اورکزئی نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی نامزدگی کیخلاف درخواست دائر کردی، جس میں  استدعا کی  ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد  کئے جائیں۔

درخواست گزار نے سوال کیا کیا آرٹیکل 91 کے تحت وفاقی وزیر ایوان بالا کے لیےنامزد کیا جا سکتا ہے؟ وزیر خزانہ کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کی گئی۔

درخواست میں قومی اسمبلی میں سینیٹ کی ووٹنگ موخر کرنے لیے حکم امتناع  بھی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے 17 فروری کو  اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لئے وزیر خزانہ کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے ،  سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے 52 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہمسلم لیگ ن 19 امیدوروں کے ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کےساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

خیال رہے چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا جبکہ  سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی  اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

The post عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ کی نشست کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3u95POY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear