احمد مجتبیٰ کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 14 فروری، 2021

احمد مجتبیٰ کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال

کراچی:حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں بھارتی حریف کو ناکوں چنے چبوانے والے احمد مجتبیٰ کا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بھارتی حریف کو سنگاپور میں شکست دینے والےایم ایم اے کھلاڑی احمد مجتبیٰ وطن واپس لوٹے تو کراچی ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبا ل کیا۔

احمد مجتبیٰ جسیے ہی لاؤنج سے باہر آئے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی راجہ اظہراور دیگر نےاستقبال کیا، اس موقع پر شہریوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ آباد کے پرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

بعد ازاں احمد مجتبیٰ نے پرتپاک استقبال کرنے پر شہریوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج کی مکسڈ مارشل آرٹس کے مایہ ناز کھلاڑی احمد مجتبیٰ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

یاد رہے کہ یوم کشمیر کے روز احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں منعقدہ مقابلے میں بھارتی حریف راہول راجو کو محض 56 سیکنڈ میں ڈھیر کردیا تھا، میچ سے قبل احمد مجتبیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے روز ہونے والے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پھر اس فتح کو کشمیری عوام کے نام کریں گے۔

بھارتی کھلاڑی راہول عرف کیرالا کروشر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ایک منٹ کے اندر ہی احمد مجتبیٰ نے انہیں شکست دی۔

یاد رہے کہ احمد مجتبیٰ اب تک 3 انٹرنیشنل فائٹس میں فتح حاصل کرچکے ہیں جبکہ مجموعی کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے دس مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 8 میں فتح حاصل کی۔

The post احمد مجتبیٰ کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3agqoBc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear