پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 21 فروری، 2021

پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

کراچی: پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، شائقین کرکٹ کو آج بھی بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلےگئے گیارہ میچز میں پشاور کا پلڑا بھاری رہا، زلمی نے آٹھ اور قلندرز نے تین میچز میں بازی ماری۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کیا پلان تھا؟ عماد وسیم نے بتادیا

گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

The post پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sdrq7c

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear