مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 19 فروری، 2021

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، نام نہاد جعلی آپریشن کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت نے ریاست دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا، ڈھونگ اور جعلی سرچ آپریشن کے دوران بزدل بھارتی فوج نے تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کے ایم ایس رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ اور بڈگام اضلاع کے میں سرچ آپریشن کے نام پر دوسرے روز بھی ان علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے، اس دوران بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، جعلی سرچ آپریشن کے دوران معمر شہری شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ ہفتے اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد فوجی آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ سرفراز احمد کو شہید کیا تھا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب مقتول کا جسد خاکی لواحقین کو دینے کے بجائے اری کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

یہ قبرستان بھارتی افواج کے زیر انتظام ہے، جہاں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی کو اہل خانہ کو دینے کے بجائے یہاں دفن کردیا جاتا ہے۔

The post مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3s6ISdl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear