لاہور میں 20 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 5 فروری، 2021

لاہور میں 20 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

لاہور : پنجاب پولیس نے بیس سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، حوس پرستوں نے لاہور کے علاقے مزنگ میں 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ احسان اور حسن نامی ملزمان نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

لاہور، معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ دو ماہ قبل لاہور میں سات سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جس میں سے ایک بچے کا استاد تھا جو اسے گزشتہ تین ماہ سے اپنے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا۔

The post لاہور میں 20 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36HIs56

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear