‘پختہ عزم اور ثابت قدمی وزیراعظم کی پہچان ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 25 جنوری، 2021

‘پختہ عزم اور ثابت قدمی وزیراعظم کی پہچان ہے’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش دل میں رہ جائے گی، پختہ عزم اور ثابت قدمی وزیراعظم عمران خان کی پہچان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ اپوزیشن تسلی کرلےعمران خان2023تک وزیراعظم ہیں، ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم محفوظ راستےکی تلاش میں ہے، عوام منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ساتھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی ہی وزیراعظم عمران خان کی پہچان ہے، سیاسی ماحول میں ہل چل پیدا کرتے رہناپی ڈی ایم کی مجبوری بن چکی، سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جیتے گی۔

گورنرپنجاب نے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ حکومت مضبوط ہے مخالفین کی دھمکیوں سے فرق نہیں پڑے گا، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےحکومت اقدامات کررہی ہے، حکومت عام آدمی کے مسائل حل کررہی ہے۔

دریں اثنا صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پرقوم کو اعتماد ہے اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے، اپوزیشن کو چاہیے احتجاج اور جلسوں کی ضدچھوڑ دے۔

The post ‘پختہ عزم اور ثابت قدمی وزیراعظم کی پہچان ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qI5YpY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear