سعودی عرب: ماں کی فریاد عدالت نے سن لی، ایک ہی دن میں فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 26 جنوری، 2021

سعودی عرب: ماں کی فریاد عدالت نے سن لی، ایک ہی دن میں فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں شیرخوار بچے کی ماں کی درخواست پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں عائلی امور کی عدالت میں ایک خاتون نے درخواست دائر کی ہوئی تھی ان کا شیرخوار بچہ شوہر نے چھین لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت کی اور ایک ہی دن میں فیصلہ سناتے ہوئے بچے کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ماں شیرخوار کی دیکھ بھال کی زیادہ حقدار ہے۔

عدالت نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شیر خوار کو باپ کے مقابلے میں ماں کی زیادہ ضرورت ہے، باپ اپنے بچے کو اس کی ماں سے چھیننے کا مجاز نہیں ہے۔

دریں اثنا عدالت نے ماں کو یہ بھی سہولت دی ہے کہ وہ بچے سے متعلق دیگر کارروائیاں مقامی اداروں سے مکمل کروا سکتی ہیں، جس کے لیے شوہر سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

The post سعودی عرب: ماں کی فریاد عدالت نے سن لی، ایک ہی دن میں فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oeCEWF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear