بحرین 2023 میں کہاں کھڑا ہوگا؟ ‘خلیجی ممالک سے مدد کی ضرورت’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 26 جنوری، 2021

بحرین 2023 میں کہاں کھڑا ہوگا؟ ‘خلیجی ممالک سے مدد کی ضرورت’

مناما: امریکی معاشی تجزیہ کار ٹوبی آئیلس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 کے بعد بحرین کو خلیجی ممالک سے مالی امداد کی ضرورت ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ‘فچ ریٹنگ’ کے معاشی تجزیہ کار ٹوبی آئیلس نے بحرین کے حوالے سے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسے خلیجی ممالک سے امداد کی ضرروت پڑے گی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بحرین کو اصلاحاتی اقدامات کے باوجود 2023 کے بعد اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک سے مزید مالی مدد کی ضرورت ہوگی۔

بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

خیال رہے کہ بحرین تیل پیدا کرنے والا خلیجی ممالک میں ایک چھوٹا ملک ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2018 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے 5 سالہ صفر شرح سود پر 10.25 $ بلین ڈالر پیکیج سے بحرین کو کریڈٹ بحران سے بچنے میں مدد کی تھی۔

The post بحرین 2023 میں کہاں کھڑا ہوگا؟ ‘خلیجی ممالک سے مدد کی ضرورت’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39gdnH5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear