بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 5 دسمبر، 2020

بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار

آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش سے قبل ایک اور کرکٹر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، مذکورہ کھلاڑی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

بگ بیش میں شامل افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

افغان اسپنر کوئینز لینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی دیکھ بھال میں ہیں، مجیب الرحمٰن بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ میں شامل ہیں۔

اس سے قبل لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

The post بگ بیش لیگ میں شامل افغان اسپنر کرونا وائرس کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36NIcC5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear