امریکا: طیارہ موبائل ٹاور سے گر کر تباہ، ہلاکتیں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 26 دسمبر، 2020

امریکا: طیارہ موبائل ٹاور سے گر کر تباہ، ہلاکتیں

واشنگٹن : امریکا میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران موبائل ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کا واقعہ امریکی ریاست ڈیلاس میں پیش آیا، جہاں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوکر زمین بوس ہوگیا تھا۔

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ریسکیو اہلکار حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد طیارے میں سوار تھے تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

The post امریکا: طیارہ موبائل ٹاور سے گر کر تباہ، ہلاکتیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WYNvsF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear