شاداب خان انجری کا شکار، ایک اور سیریز سے باہر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 26 دسمبر، 2020

شاداب خان انجری کا شکار، ایک اور سیریز سے باہر

ترنگا : نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ زخمی ہونے والے کپتان شاداب خان کو ڈاکٹر نے چھ ہفتے آرام کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹرز نے آل راؤنڈر شاداب خان کی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتے آرام کرنے کی تجویز دی ہے۔

شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین میں بائیں ٹانگ میں انجری کی تشخیص ہوئی ہے، خیال رہے کہ شاداب خان کیویز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ زخمی ہوئے تھے۔

The post شاداب خان انجری کا شکار، ایک اور سیریز سے باہر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mL2lNz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear