کراچی میں گیس کی فراہمی کب سے کب تک معطل رہے گی؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 13 دسمبر، 2020

کراچی میں گیس کی فراہمی کب سے کب تک معطل رہے گی؟

سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ شہرقائد کے علاقے شیرشاہ میں ڈیڑھ کلو میٹرگیس لائن کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کے باعث گیس کی فراہمی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق شیرشاہ میں 20انچ قطر کی لائن کو مین لائن سے ملانے کا کام کیا جارہا ہے، ترقیاتی کام کی غرض سے گیس کی مین ٹی بی ایس کو بند کیا جائے گا۔ میٹرووول اور سائٹ انڈسٹریل ایریا کو صبح8سے رات10تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔

جبکہ ضیا کالونی، مواچھ گوٹھ، بلدیہ اور شیخ خانی ایریا میں صبح8سےرات10تک گیس بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق لیبراسکوائر اور ملحقہ علاقوں میں صبح8سےرات10تک گیس فراہمی بند رہے گی، کوشش ہے جلد سے جلد کام مکمل کرکے گیس کی ترسیل بحال کی جاسکے۔

ایس ایس جی سی نے کہا صارفین کوپیش آنے والی زحمت کیلئے کمپنی معذرت خواہ ہے۔

The post کراچی میں گیس کی فراہمی کب سے کب تک معطل رہے گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mbixHH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear