اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کیلئے قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، عثمان بزدار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 13 دسمبر، 2020

اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کیلئے قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، عثمان بزدار

لاہور : سردارعثمان بزدار نے بدقسمتی سے اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں نے بھی کرونا وائرس کو اپنا پارنٹر بنالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر تنقید کرتےہوئے کہا اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی گیارہ جماعتیں کرونا کی بھی پارٹنر بن گئی ہیں، اپویشن کرونا وائرس تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ایک طرف اسپتال بھر رہے ہیں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کےلی قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، اپوزیشن صرف اور صرف اپنے کرپشن کیس کی فائلز بند کرانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان جلسوں سے کورنا وائرس بڑھ سکتا ہے لیکن این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، زندہ دلان لاہور آج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو مسترد کردیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کیا کہ قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کیلئے قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JPwONj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear