ابتک جو ویکسین بنائی گئی وہ کرونا کی پرانی قسم کیخلاف ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 23 دسمبر، 2020

ابتک جو ویکسین بنائی گئی وہ کرونا کی پرانی قسم کیخلاف ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان

کراچی : ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے۔

ان خیالات کا اظہار کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم جنوبی برطانیہ مین سب سے پہلے رپورٹ ہوئی۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس ستمبر میں رپورٹ ہوا اور کرونا کی یہ نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے، ویکسین کا نئی کرونا قسم پر کیا اثر ہوتا ہے ہے، کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

The post ابتک جو ویکسین بنائی گئی وہ کرونا کی پرانی قسم کیخلاف ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3haDpxU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear