نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستانی ٹیم ترنگا پہنچ گئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 23 دسمبر، 2020

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستانی ٹیم ترنگا پہنچ گئی

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کےلیے پرعزم ہے، جس کے لیے اسکواڈ نیپئر سے ترنگا پہنچ گیا جبکہ پاکستانی شاہینز بھی وانگرائے سے ترنگا پہنچ گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا جبکہ پاکستانی شاہینز پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلیں گے جس کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے، پہلے دونوں کھلاڑی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ کل پاکستان روانہ ہوں گے۔

The post نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستانی ٹیم ترنگا پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nIGXK9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear