شہر قائد کے عوام کے لیے اچھی خبر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 23 دسمبر، 2020

شہر قائد کے عوام کے لیے اچھی خبر

کراچی : شہر قائد کے عوام کےلیے گرین لائن اور اورنج بسوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے باسیوں کو خوشی کی نوید سنادی، شہر قائد میں بسنے والے عوام کےلیے حکومت نے گرین اور اورنج لائن بسوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

حکام نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت چینی کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کےلیے 20 بسیں دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین اور اورنج لائن بسیں پاکستان پہنچنے میں پانچ سے چھ ماہ لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

خیال رہے کہ وفاقی حکومت میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا تھا۔

The post شہر قائد کے عوام کے لیے اچھی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aFSarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear