سال نو پر شہر قائد کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

سال نو پر شہر قائد کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: شہر قائد کے باسی تیار ہوجائیں، دسمبر کا آخری ہفتے میں سائیبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹھائیس دسمبر سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے، آئندہ ہفتے سردی کی لہر کی شدت گزشتہ لہر سے زیادہ ہوگی۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر کے نتیجے میں شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر جائے گا، موسم سرد اور خشک رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی والے ہوجائیں تیار، سردی مزید بڑھنے کا امکان

آج شہر قائد میں کم سےکم درجہ حرارت11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار15کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آج کراچی میں درجہ حرارت25سے27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

The post سال نو پر شہر قائد کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KYWqYk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear