پنجاب اسمبلی نے 5 ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 23 دسمبر، 2020

پنجاب اسمبلی نے 5 ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی

پنجاب اسمبلی

لاہور : اپوزیشن کے شور شرابے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے کے باوجود پنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں 90 روز توسیع کی منظوری کےلیے قرار داد پیش کی تھی، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے واویلا مچادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی نے آرڈیننس منظور کرلیے، شرگر فیکٹریز آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارادا کثرت رائے سے منطور ہوئی جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی نے دی کمپنیز پرافٹ آرڈیننس کی مدت میں بھی نوے روز کی توسیع کی ہے جبکہ پنجاب اوورسیز کمیشن ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

The post پنجاب اسمبلی نے 5 ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nIsfDb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear