ایئرپورٹ پر 4 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 14 دسمبر، 2020

ایئرپورٹ پر 4 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار

لاہور: صوبہ پنجاب میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی 4 پروازیں منسوخ اور دس تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 416 منسوخ ہوئی، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز306 کو منسوخ کرنا پڑا۔

قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز302گیارہ بجے تک پہنچے گی۔

استنبول سے لاہور آنے والی پرواز714بھی تاخیر سے پہنچے گی۔ جبکہ دبئی سے لاہور آنے اور جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز303بارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے صوبہ پنجاب سمیت دیگر بالائی علاقوں میں سردی اپنی شدت دکھا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

The post ایئرپورٹ پر 4 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mfzocx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear