بھارتی فوج کی درندگی، کشمیری فٹ بالر سمیت 2 نوجوان شہید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

بھارتی فوج کی درندگی، کشمیری فٹ بالر سمیت 2 نوجوان شہید

اسلام آباد: اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں کشمیری فٹبالر عامر سراج سمیت دو نوجوانوں کو شہادت پر عالمی برادری سے اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشال ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے مشہور کشمیری فٹبالر عامر سراج کو سوپور بارہ مولا میں جعلی مقابلے میں شہید کیا، عامر سراج نوجوان ابھرتےہوئے فٹبال تھے، بھارتی فوج کو عامرسراج کی مقبولیت کا خوف تھا۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ عامرسراج کھیل کے ذریعےعالمی سطح پر کشمیریوں کی نمائندگی کرنا چاہتےتھے، عام سراج کی خواہش تھی انٹرنیشنل سطح پر کشمیر کی نمائندگی کریں، کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے بھارتی فوج چن چن کر ہم سے ہیرے چھین رہی ہے۔

مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا میں تمام فٹبالر اور اسپورٹس مین عامر سراج کے بہیمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

دوسری جانب حریت رہنما عبدالحمید لون نے بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری فٹبالر عامر سراج کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کررہی ہے، عامر سراج نوجوان ابھرتے ہوئے فٹبالر تھے۔

The post بھارتی فوج کی درندگی، کشمیری فٹ بالر سمیت 2 نوجوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3po3oF3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear