
ترنگا : پاکستان، نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 133 رنز پر کیویز کی تیسری وکٹ بھی گرگئی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ترنگا کے ماؤنٹ منگنوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوچکا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کھلاڑی پُر اعتماد ہیں، اچھا کھیل پیش کریں گے۔
میچ کا آغاز ہوتے ہی چار رنز کے نقصان پر شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے ٹام لیتھم کا شکار کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 13 رنز پر گری، ٹام بلنڈل 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ 133 رنز پر کیویز کی تیسری وکٹ بھی گرا دی، اور راس ٹیلر کو 70 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
The post پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ: 133 رنز پر کیویز کو تین وکٹ کا نقصان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3psOX2D
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear