امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 21 نومبر، 2020

امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد : امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا اور کہا یہ دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عمران خان کے دورہ افغانستان کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند ہے اور قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کامظہر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین ذرائع نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےحل میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے، افغانستان میں امن خود پاکستان کےحق میں ہے، ہم وزیراعظم پاکستان کےحالیہ دورہ کابل کوخوش آئند سمجھتے ہیں۔

ای یوذرائع کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 نومبر کو افغان ڈونرز کانفرنس میں استحکام کیلئے تعاون کی توقع ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پڑوسی ممالک مثبت کرداراداکریں، چین،روس، بھارت، ایران، گلف ممالک اور پاکستان مسئلے کے حل میں مدد کرسکتےہیں۔

The post امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35Q7wqn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear