
اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں رہا ، جب حکومت میں آئےتوماہانہ2ارب ڈالر کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناتھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اکتوبر میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 382 ملین ڈالر رہا ، مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں رہا، جولائی سے اکتوبر کرنٹ اکاونٹ سرپلس 1ارب 20 کروڑ رہا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وراثت میں تاریخ کا سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا تھا ، جب حکومت میں آئےتوماہانہ2ارب ڈالر کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناتھا۔
382 million $ current account surplus in Oct. This is the 4th month of current account surplus. Cumulative surplus jul to oct is $ 1.2 billion. We inherited the biggest current account deficit in history with monthly current account deficits of $2 billion when govt was formed!
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 19, 2020
خیال رہے اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس بڑھ کر اڑتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو ستمبر میں پانچ کروڑنوے لاکھ ڈالر تھا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر خسارے میں تھا ، ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔
The post حکومت کی بڑی کامیابی : مسلسل چوتھے ماہ بھی پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38QPiHg
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear