
کراچی : کسٹم حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں بڑی کارروائی میں کروڑوں روپےمالیت کی اشیااسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کیں اور کروڑوں روپےمالیت کی اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
کسٹمزحکام نے کہا کہ شاہراہ فیصل پرپوسٹ آفس میں پارسل سےقدیم اورنایاب قیمتی سکےبرآمد ہوئے ، قیمتی سکوں سےبھراپارسل چنیوٹ سے شارجہ بھیجا جارہا تھا، نایاب سکوں کی مالیت کیلئےمحکمہ آرکیالوجی کےماہرین کی خدمات طلب کرلی ہے۔.
ایک اورکارروائی میں ہانگ کانگ بھیجنےجانےوالےپارسل سےممنوعہ دوائیں برآمد ہوئیں ، حکام نے بتایا کہ ہانگ کانگ کاپارسل گلبرگ لاہورپوسٹ آفس سےبک کرایاگیاتھا ، پوسٹ آفس میں تعینات کسٹمز عملے نے پارسل تحویل میں لے لیے اور تفتیش جاری ہے۔
کسٹمزحکام نے جناح ائیرپورٹ پردبئی سےآئے مسافرکے قبضےسےکمرشل ممنوعہ سامان بر آمد کرلیا ، سامان میں دس ہزارمیموری کارڈ، نقلی زیورات اورپتھرشامل ہیں، ضبط کیے گئے سامان کی مالیت پانچ کروڑ رو پے ہے۔
The post کسٹم حکام کی بڑی کارروائیاں ، کروڑوں روپےمالیت کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3349EsU
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear