مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر امریکا کی آواز - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 4 مارچ، 2021

مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر امریکا کی آواز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نڈپرائس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں معاشی اور سیاسی سرگرمیاں بحال ہونی چاہئیں۔

ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں ہونے والی پیشرفت اور تبدیلی پر گہری نظر ہے، کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اور بھارت سے ایل اوسی پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

نڈپرائس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے اہم تعلقات ہیں، مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستان سے تعاون جاری ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ آئے روز جعلی آپریشن اور چھاپوں کے دوران نہتے کشمیریوں کو شہید بھی کیا جارہا ہے۔

The post مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر امریکا کی آواز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rho3vF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear