‘ بھارت پاکستان سے جنگ چاہتا ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 16 نومبر، 2020

‘ بھارت پاکستان سے جنگ چاہتا ہے’

مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ چاہتا ہے اور بلوچستان میں لوگوں کو بغاوت کے لیے آمادہ کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف میں بھی بھارت کیخلاف شواہدپیش کرنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی کوجان بوجھ کرنشانہ بناتا ہے ، بھارت پرجنگی جنون سوار ہے ، بھارت پاکستان سے جنگ چاہتا ہے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کررکھاہے، وہ چین کے ساتھ بھی جنگ چھیڑنا چاہتاہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے مزید کہا کہ بھارت بلوچستان میں لوگوں کو بغاوت کے لیے آمادہ کر رہا ہے، سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے لیے سات سو لوگوں کو بھرتی کیا ہے اور ایک ارب روپے دہشت گردی میں انویسٹ کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے افغانستان میں قائم تربیتی مراکز کی نگرانی بھارتی فوج کا حاضر سروس جنرل کررہا ہے، شواہد موجود ہیں کہ کیسے بھارت مکرو کاموں میں مصروف ہے۔

مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھی بھارت کیخلاف شواہد پیش کرنے چاہئیں۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ  پاکستان اور بھارت جوہری قوتیں ہیں، دنیا کونوٹس لینا چاہیے، بھارت باقاعدہ منصوبہ بندی سے پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، بھارت نے اپنے اور پڑوسی ملک میں کیمپ بنا رکھے ہیں، ایک سیل بنا رکھا ہے جس کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے۔

The post ‘ بھارت پاکستان سے جنگ چاہتا ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2H5dnyt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear