
لندن : برٹش ائیرویز نے 14 اگست سے پاکستان کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ،برٹش ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ فلائٹس کا آغاز دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں کے دوبارہ آغاز کااعلان کردیا ، اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتےمیں3پروازیں چلائی جائیں گی۔
لندن سے پہلی فلائٹ 14اگست کواسلام آبادپہنچےگی ، ڈائریکٹ فلائٹس سےہزاروں مسافرمستفید ہوں گے تاہم مسافروں کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا۔
برٹش ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ فلائٹس کا آغاز دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔
یاد رہے برٹش ائیرویز نے پاکستان کیلئے پروازوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں اورایئرپورٹ حکام کو انتظامات کے حوالے سےمراسلہ جاری کیا تھا، مراسلے میں اسلام آبادائیرپورٹ منیجرسےانتظامات کےحوالے سے یقین دہانی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی اسلام آبادہوائی اڈے پر صفائی اور سہولیات کی تصدیق کریں۔
برٹش ایئرویز کا کہنا تھا کہ تمام گیٹ اوراسٹنگ ایریا میں صفائی کویقینی بنایاجائے، جہازسےمنسلک فکس بریجزاستعمال کےلیےمحفوظ ہو۔
خیال رہے برٹش ایئرویز نے کورونا کے باعث آپریشن معطل کردیا تھا، کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث برٹش ایئر ویز بھی شدید مالی بحران سے دو چار ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے 36 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر گھر بھیج چکی ہے۔
The post برٹش ائیرویز کا 14 اگست سے پاکستان کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/315gX1r
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear