
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کا کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صںعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے، اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔ اگر حالات بہت اچھے تھے تو عالمی اداروں نے ریٹنگ منفی کیوں کردی تھی؟
یہ تھا ٹوٹل جمع خرچ کہ پانچ سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو انٹرنیشنل اداروں نے نیگیٹو ریٹنگ دی
عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں
اگر حالات بہت اچھے تھے تو انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آپ کو نیگیٹو کیوں ریٹ کر رہے تھے؟ https://t.co/GMf0bLIF7Z pic.twitter.com/ubSE4yEfsd— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 22, 2020
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔
انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
The post گزشتہ حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو منفی ریٹنگ ملی: حماد اظہر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/332gcIv
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear