‘ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 22 نومبر، 2020

‘ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے’

لاہور: سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے، اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا، صرف نومبر میں اضافہ 79فیصد ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہےہیں، وزیر اعظم اقوام عالم کی نظر میں دن بدن اعتمادحاصل کررہے ہیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیر اعظم کےسر ہے، ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

The post ‘ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36V4Ret

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear