ابشر اکاؤنٹ کھولنے کیلئے سعودی حکومت کی اہم ہدایات - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 13 نومبر، 2020

ابشر اکاؤنٹ کھولنے کیلئے سعودی حکومت کی اہم ہدایات

ریاض : سعودی وزارت صحت نے ان لوگوں کو جن کا ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر اپنے سرپرست کے ابشر اکاؤنٹ میں رجسٹرڈ کرائیں۔

وزارت صحت کے تحت کام کرنے والی ایپ توکلنا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ اپنے سرپرست کے ذریعہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق توکلنا نے ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کے زیر کفالت وہ افراد جن کا اپنا ابشر اکاؤنٹ نہیں وہ اپنے سرپرست کے ابشر اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر رجسٹرڈ کروائیں۔

ابشر میں ماتحتوں جیسے بیوی، بچے اور گھریلو خادم کے لیے ایک آپشن ہے جس میں ان کےموبائل نمبر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے، سرپرست کے ابشر میں موبائل نمبر کی رجسٹریشن کے بعد وہ توکلنا ایپ میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ آن لائن سروس سسٹم ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے۔

ابشر حکام نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا موبائل نمبر کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرنے سے یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ توکلنا ایپ مدینہ منورہ کے تمام سرکاری دفاتر میں داخلے کی شرط قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو داخلہ دروازوں پر ایپ دکھانا ہوگی۔

مدینہ منورہ گورنریٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں سے رجوع کرنے و الے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے موبائل میں توکلنا ایپ کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے۔

The post ابشر اکاؤنٹ کھولنے کیلئے سعودی حکومت کی اہم ہدایات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36x41UT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear