پکنک منانے والے ہوشیار، کویتی حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 13 نومبر، 2020

پکنک منانے والے ہوشیار، کویتی حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

پکنک منانے والے ہوشیار

کویت سٹی : عوامی اور کھلے مقامات کوئلے جلانے والوں کیخلاف کویتی حکام نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے بار بی کیو کرنے والے افراد پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی ماحولیاتی پبلک اتھارٹی نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلی جگہوں سمیت عوامی اور تفریحی مقامات پر کوئلے سے آگ جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے پر250دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث کیمپنگ پر ممانعت کی وجہ سے اکثر لوگ تفریحی مقامات پر زیادہ جانے لگے ہیں انہییں چاہیے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی سے بچتے ہوئے ان مقامات کو صاف و شفاف رکھیں۔

ماحولیاتی پبلک اتھارٹی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تفریحی مقام چھوڑنے سے قبل کچرہ اور دیگر اشیاء کو تلف کریں اور خصوصاً جلتے ہوئے کوئلے کھلی جگہ پر ہرگز نہ پھینکیں۔

اس حوالے سے کویتی محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر شیقہ الابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے شدہ ماحولیاتی قانون کے مطابق زمین پر کوئلے دہکانا قابل سزا جرم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص یا اشخاص پر 250کویتی دینا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

The post پکنک منانے والے ہوشیار، کویتی حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eXcrZm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear