پاکستان سٹیزن پورٹل : وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو بڑی ذمہ داری سونپ دی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 21 نومبر، 2020

پاکستان سٹیزن پورٹل : وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گورنرز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے شکایات کے ازالے کی ذمہ داری سونپ دی،پرائم منسٹر دلیوری یونٹ نے وفاقی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کی جانچ اور جائزہ کی ذمہ داری متعلقہ گورنر ہاؤس کو سونپنے کی تجویز دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی۔

اکتوبر 2018 سے ، پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) ملک بھر میں شکایات کے ازالے کے لئے سب سے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے، اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔ آسان رسائی ، بروقت تدارک اور شکایت سے نمٹنے کے عمل میں شفافیت سے اس فورم نے عوامی اعتبار اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ دو سال میں 30 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ( 125،000 ماہانہ) اس سسٹم پر عوام کا بے حد اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔

لوگوں نے 27 لاکھ شکایات درج کرائیں ، جو 94 فی صد کے تناسب سے حل ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر 617،000 شکایات کی جوابی رائے تسلی بخش آئی۔

عوامی شکایات موصول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے لئے ملک بھر میں تمام سرکاری اداروں کے افسران کے لئے 8913 پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

پی سی پی صارف کے رہنمائی مینوئل کے مطابق مختلف سطح پر شکایات کے ازالے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً کارکردگی کے جائزے کے لئے ایک مقررہ طریقہ کار موجود ہے۔ تاہم ، صوبوں میں کام کرنے والی وفاقی حکومتی اداروں کی اجتماعی کارکردگی کے جائزے کے نظام کی ضرورت تھی۔

اس کمی کو دور کرنے کے لئے پرائم منسٹر دلیوری یونٹ نے وفاقی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کی جانچ/جائزہ کی ذمہ داری متعلقہ گورنر ہاؤس کو سونپنے کی تجویز دی گئی تھی۔

The post پاکستان سٹیزن پورٹل : وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو بڑی ذمہ داری سونپ دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nNbczt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear