
لاہور : شہر کے 12سرکاری اسپتالوں کو کورونا فوکل اسپتال بنا دیا گیا ، انتطامیہ کا کہنا ہے کہ 12سرکاری اسپتالوں میں 161کورونا کے تشویشناک مریض زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے 12سرکاری اسپتالوں کو کورونا فوکل اسپتال بنا دیا گیا ، پنجاب میں5ہزار سے زائد آکسیجن بیڈز موجودہیں۔
میواسپتال میں سب سے زیادہ 75وینٹی لیٹرزکورونا کیلئے مختص کئے گئےاور میو اسپتال میں تاحال29مریض انتہائی نگہداشت پر ہیں۔
انتطامیہ کا کہنا ہے کہ 12سرکاری اسپتالوں میں 161کورونا کےتشویشناک مریض زیرعلاج ہیں۔
میواسپتال میں کورونامریضوں کیلئے451بیڈز اور جناح اسپتال میں کورونا کےمریضوں کیلئے63بیڈز مختص کیے گئے جبکہ جناح اسپتال میں کورونا کے 9 مریض زیرعلاج ہیں۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے66بیڈز مختص کئے گئے ، سروسزاسپتال میں کورونا کے42مریض زیرعلاج ہیں۔
شہر کی19نجی اسپتالوں میں130مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب بھر میں صرف 1280وینٹی لیٹرز ہیں۔
کورونا ایڈوائرزی کے رکن پروفیسر محمود شوکت کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر دسمبر کے آخر میں شدت کے ساتھ آسکتی ہے، بچوں اور ضعیف افراد میں نمونیا ہونے سے اموات بڑھ سکتی ہیں اور کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں سہولیات چوک ہو سکتی ہیں۔
پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ ویکسین کے تاحال کوئی آثار نہیں، احتیاطی تدابیر ہی ویکسین ہے۔
The post لاہور کے 12سرکاری اسپتال کورونا فوکل اسپتال میں تبدیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2V3t9xb
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear