Karachi: Capt (R) Safdar arrested, transferred to police station - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 19 اکتوبر، 2020

Karachi: Capt (R) Safdar arrested, transferred to police station

کراچی : مزارقائد کے تقدس کی پامالی ک الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکرلیا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن(ر) صفدرکو پولیس نے گرفتار کرلیا، مذکورہ گرفتاری نجی ہوٹل میں کارروائی کے دوران ہوئی، کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجیہ رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے، میں جس ہوٹل میں ٹھہری تھی پولیس اس کے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی۔

واضح رہے کہ مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں علی الصبح درج کیا گیا تھا۔

، مقدمہ قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، بریگیڈ تھانے میں درج مقدمے میں مزید 200نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور حلیم عادل شیخ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروانے بریگیڈ تھانے پہنچے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروائی گئی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسہ کیا گیا، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

The post کراچی : کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، تھانے منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dAsRq8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear