Good news for the citizens of Islamabad - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 25 اکتوبر، 2020

Good news for the citizens of Islamabad

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا وژن دارالحکومت کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانا ہے، اسلام آباد کی ترقی کے لیے میگا منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے لیے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، معاون خصوصی علی اعوان سے اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے کرایہ داری بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے پر علی اعوان کا شکریہ ادا کیا۔

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا، اتھارٹی کے قیام سے تعمیرات کی انڈسٹری کو ترقی ملے گی، ہمارا وژن ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکی ترقی کے لیے میگا منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ نئے بلیوایریا کی تعمیر سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، بلند عمارتوں کے قیام سے دارالحکومت معاشی مرکزبنے گا، پہلی بار تاریخ میں سرمایہ کار اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہا ہے۔

علی نواز نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ تعمیراتی شعبے کو مزید بوسٹ دے گا، گھروں کی تعمیر کے لیے بینک آسان شرائط پرقرضے دے رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی نے رئیل اسٹیٹ کے مسائل بلاتعطل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

The post اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2J4PwQc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear