Fugitive accused Babar Ghori's report declared public - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اکتوبر، 2020

Fugitive accused Babar Ghori's report declared public

کراچی :قومی احتساب بیورو( نیب ) نے مفرورملزم وسابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینےسےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی، جس میں بتایا گیا بابر غوری کے خلاف دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبطی کی کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کےناجائز استعمال کے ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔

دوران سماعت مفرورملزم وسابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینےسےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی ، نیب نے بتایا کہ بابر غوری کے خلاف دفعہ 88 کےت حت جائیداد ضبطی کی کارروائی جاری ہے ، ان کے خلاف بلوچستان اورپنجاب کےکچھ اضلاع سے رپورٹ نہیں مل سکی۔

سماعت میں سابق چیئرمین کےپی ٹی جاویدحنیف کےوکلا نے بیرون ملک علاج کی اجازت کی درخواست دائر کی ، عدالت نے درخواست پر استغاثہ اور نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

نیب آرڈننس میں ترمیم سے متعلق ملزمان کے وکلا کی درخواست پر گواہ پیش نہ ہوسکے ، گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کےناجائز استعمال کے ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف, رؤف اختر فاروقی اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری مفرور ہیں۔

The post مفرورملزم بابرغوری کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37IPFmO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear