پانچ ماہ قبل رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں‌ اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

پانچ ماہ قبل رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں‌ اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب

لاہور: پنجاب پولیس نے پانچ ماہ قبل اقبال ٹاؤن تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کر کے پانچ ماہ قبل اغوا کی جانے والی ’ماہم‘ نامی لڑکی کو بازیاب کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق تنویر احمد نامی رکشہ ڈرائیور پانچ ماہ قبل ماہم کو اغوا کر کے گاؤں لے گیا تھا جہاں اُس نے لڑکی سے زبردستی نکاح بھی کیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کے بعد ملزم تنویر گرفتار ی سے بچنے کے لیے کئی ماہ تک مقامات تبدیل کرتا رہا اور پھر وہ رواں مہینے ماہم کو لے کر اپنے گاؤں پہنچا۔

مغویہ کے ورثا نے پانچ ماہ قبل اقبال ٹاؤن تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد سے پولیس لڑکی کو بازیاب کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

پولیس حکام نے لڑکی کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

The post پانچ ماہ قبل رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں‌ اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HO4DwR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear