Increased cold in Quetta, highest temperature in Karachi - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

Increased cold in Quetta, highest temperature in Karachi

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مغربی علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صوبے کے جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہے گا، کراچی میں آج پارہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 26 اور خیبر پختوںخواہ کے دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

The post کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mbUUiI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear