وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 13 اکتوبر، 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی، جس میں امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کواسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 ، پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور ہوگا۔

ایجنڈے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کا معاملہ شامل ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں پرہاتھ ڈالا جائے گا۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jZXF6c

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear