Skardu: Tragic incident, a mountain fell on a passenger van - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 18 اکتوبر، 2020

Skardu: Tragic incident, a mountain fell on a passenger van

اسکردو: گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں تنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ ایک بد قسمت مسافر وین پر گر گیا، جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرایع نے کہا ہے کہ اسکردو میں آج تنگوس کے مقام پر ایک وین پہاڑی تودے کی زد میں آ گئی ہے، یہ وین راولپنڈی سے اسکردو آ رہی تھی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات 3 بجے کے آس پاس پیش آیا، جائے حادثہ پر ریسکیو مشینری پہنچ چکی ہے، تاہم ابھی تک کسی شخص کو ملبے سے نکالا نہیں جا سکا ہے۔

ایس ایس پی اسکردو اسحاق حسین کا کہنا ہے کہ وین میں 15 کے قریب مسافر سوار تھے۔ مقامی ذرایع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 10افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملبے سے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو 1122، پولیس، ایف ڈبلیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسکردو حادثے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنر

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسکردو میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اس واقعے میں ایک مسافر کوچ دریائے سندھ میں جا گری تھی۔

The post اسکردو: افسوس ناک واقعہ، پہاڑی تودہ مسافر وین پر گر گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dDt8bQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear