پہلا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

پہلا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں آج کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی قیادت بابراعظم جبکہ زمبابوے کی قیادت چموچبھابھا کررہے ہیں، بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار کپتان بنیں ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹی20کے بعد ون ڈے کی کپتان اعزاز کی بات ہے، وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے اچھی پارٹنرشپ کریں، زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں4فاسٹ بولر شامل کیے ہیں۔

دریں اثنا زمبابوین کپتان چموچھابھا نے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے پچ کو اچھا استعمال کریں، مثبت کرکٹ کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔

The post پہلا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34FJM7T

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear