پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 15 ستمبر، 2020

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

راولپنڈی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، ، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پروازکےدوران پنڈی گھیب کےقریب گرا ، حادثے میں پائلٹ طیارے سے بحفاظت اترنےمیں کامیاب رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

The post پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33shbRD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear